ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا، دفتر خارجہ

بدھ 24 اپریل 2024 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کو پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر پاکستان کے تین روزہ دورے کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں فریقوں نے نتیجہ خیز بات چیت کی اور تجارت، رابطے، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔\932