کاشتکاروں کوہلدی کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 12:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب میں کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ 25 اپریل تک ہلدی کی کاشت مکمل کر لیں۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری کے ترجمان نے بتایاکہ ہلدی مرطوب و معتدل آب و ہوا میں اچھی پرورش پاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہلدی کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین انتہائی موزوں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس کھیت میں پہلے برسیم کاشت کی گئی ہو وہاں اگر 2کٹائیوں کے بعد تیسری بار کھیت میں ہل چلا کر برسیم کو مٹی میں دبادیاجائے اور 20 سے25ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے اچھی طرح ہموار کرلیاجائے تووہاں ہلدی کی شاندار فصل پیدا ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبہ پر کاشت کیلئے ہلدی کے گچھوں میں سے 600 سے 700 کلوگرام ہلدی کی درمیان والی موٹی گٹھیاں چن لی جائیں اور چاقو سے ان کے 2ٹکڑے کرکے 15 سے 20سینٹی میٹر کے فاصلے پر نصف میٹر قطاروں میں کاشت کردیاجائے تو اس سے افزائش نسل بہتر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہلدی کے بیج کو کھرپے کی مدد سے 5سینٹی میٹر گہرا دبانا چاہیے اور کاشت کے بعد کھیت پر کماد کی کھوری کی 2سے3 سینٹی میٹر موٹی تہہ بچھادینی چاہیے تاکہ کھیت کی نمی برقرار اور زمین کا درجہ حرارت مناسب رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :