اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
بدھ 24 اپریل 2024 14:19
(جاری ہے)
قبل ازیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا تھا کہ وہ غزہ شہر کے الشفا سپتال اور خان یونس کے جنوبی شہر میں ناصر ہسپتال کی تباہی سے خوفزدہ ہیں، ان ہسپتالوں سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کے بعد یہاں اجتماعی قبروں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دریں اثنا امریکا نے غزہ کے ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کی اطلاعات کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے معلومات طلب کر لی ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی اطلاعات ’’ناقابل یقین حد تک پریشان کن‘‘ ہیں اورامریکی حکام نے اسرائیلی حکومت سے اس حوالے سے معلومات طلب کی ہیں۔معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک رپورٹر کے سوال کہ کیا وہ غزہ کے ہسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کے لئے اسرائیل کو قابل اعتبار ذریعہ سمجھتے ہیں، ترجمان نےہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اہم ایسا کرتے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ظاہر ہے کہ عام طور پر اجتماعی قبروں کے مناظر گہری تشویش کے حامل ہیں لیکن میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو ان مناظر کے حقیقی ہونے کی تصدیق کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.