شارجہ، شدید بارشوں کے بعد وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ

ماہرین صحت نے عوام کو گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

بدھ 24 اپریل 2024 17:36

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) شدید بارشوں نے شارجہ کے متعدد علاقوں میں انسانی صحت سے متعلق مسائل پیدا کردیے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں ماہرین صحت نے عوام کو گھروں میں نلکے کا پانی استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہنا تھاکہ بارش کے پانی میں سیوریج کے ملاپ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جب کہ وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے اسپتال تیار کیا گیا ہے ۔ حکومت کا کہنا تھاکہ شارجہ کے متاثرہ علاقوں میں جلد زندگی مکمل بحال کردی جائے گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئے تھے۔