Live Updates

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شیخ قیصرمحمودچنیوٹی

بدھ 24 اپریل 2024 19:19

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) تاجروصنعتکارسیاسی سماجی کارکن شیخ قیصرمحمودچنیوٹی المعروف جاپان والے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ انتشار خان کی پارٹی ہمیشہ انتشار پھیلانے کے درپے رہتی ہے شیر افضل مروت کی طرف سے حالیہ سعودی عرب کے خلاف جاری بیانیہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی بیرونی لابی پر کام کر رہی ہے اور پاکستان کی ساکھ کو پی ٹی آئی سے خطرہ لاحق ہے شیر افضل مروت اب بھی اپنے بیان پر قائم ہے اور پارٹی کی طرف سے ابھی تک کوئی ایکشن ہیں لیا گیا عوام کے آنکھیں کھل رہی ہیں ن لیگ اور دیگر پارٹیوں کو نفرت سے دیکھنے والی عوام اب پی ٹی آئی کے کرتوت سے بھی خوب واقف ہے اور ملک کے اندر جس طرح مہنگائی کا خاتمہ ہونا شروع ہوگیا ہے اب عوام عمران خان کے ملک توڑ ایجنڈے کو سمجھ جائیں گے اور ان کا نام تک لینا گوارہ نہیں کریں گے۔

\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات