مریدکے پولیس اور اشتہاری ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

اٹھائس تھانوں کو مطلوب ڈکیت گینگ کا سرغنہ پانچ ساتھیوںسمیت گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 19:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) مریدکے صدر پولیس اور اشتہاری ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،پنجاب کے اٹھائس تھانوں کو مطلوب قاسم عرف کاشو اش ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو پانچ ساتھیوںسمیت گرفتار کر کے اسلحہ ،نقدی ،مسروقہ موٹرسائکلیں برآمد کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق نے خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے سید ظہیر عالم شاہ ایلیٹ فورس کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر ایک ڈیرہ پر چھاپہ مارا تو وہاں چھپے اشتہاری ملزمان نے پولیس پر فائیرنگ کردی جوابی فائرنگ میں بدنام زمانہ اشتہاری ڈکیت گینگ کا سرغنہ قاسم عرف کاشو دیگر چار ساتھیوں سمیت پکڑا گیا جن سے پولیس نے گیارہ لاکھ روپے کی نقدی سامان موٹر سائکلیں جدید اسلحہ کے بھاری تعداد برآمد کرلی پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ کا سرغنہ پنجاب کے اٹھائس تھانوں کو مطلوب تھا دہشت کی علامت سمجھ جاتا تھا کئی قتل ڈکیتی اغوا کی وارداتوں میں پولیس کو عرصہ کئی ماہ سے مطلوب تھا کہ خفیہ اطلاع پر پکڑا گیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔