فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کی درست فہرست پیش نہ کرنے معاملہ، پراسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور ان سے جواب طلب کرلیاہے۔بدھ کوچیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران فواد چوہدری کی اھلیہ حباء فواد نے اور انکے وکیل قیصر امام پیش ہوئے اور وکیل نے موقف اختیار کیاکہ سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف چھبیس مقدمات کی فہرست پیش کی، لیکن لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پولیس نے دس مقدمے مزید ڈال دئیے جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ظاہر نہیں کئے گئے،اس اقدام سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔

اس پر ابتدائی دلائل کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں اور کہاہے کہ کیس کی سماعت ملتوی کی جاتی ہے ، آئیندہ سماعت کی تاریخ بعد میں جاری کیاجائیگی۔