لاہورہائیکورٹ نے این اے 133 قصور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست منظورکرلی

بدھ 24 اپریل 2024 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 قصور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست منظور کر لی۔ فاضل عدالت نے ایم این اے عظیم الدین لکھوی کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ای سی پی نے مخالف لیگی امیدوار رانا اسحاق خان کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹس کیا۔