مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین کی قیادت میں متحد ہے ،اشرف چوہدری

بدھ 24 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ کی ایم پی اے سلمی سعید ہاشمی سے تنظیمی ملاقات کی۔ملاقات میں پارٹی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشرف چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین کی قیادت میں متحد ہے۔

مسلم لیگی قائدین کی سیاسی بصیر ت سے پاکستان مسلم لیگ ق نے عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں گجرا ت سے امیدوار موسیٰ الہٰی نے تاریخی کامیابی حاصل کی اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب میں تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے جس کے ووٹ بینک میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمی سعید ہاشمی ایم پی اے نے کہا کہ پارٹی ورکر ہمارا سرمایہ ہیں ہم ہمیشہ ای کی عزت اور احترام کرتے ہیںپارٹی کو فعال منظم اور مضبوط کرنے کے لیے ہم چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین کی قیادت میں دن رات کوشاں ہیں. انہوںنے کہا کہ پاکستان اور صوبے کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے،پاکستان مسلم لیگ کی پنجاب میں اتحاد ی حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے آٹے کی قیمتوں میں کمی کی اور روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ طالبعموں کو الیکٹرک اور فیول بائیک کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں پنجاب کی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے سلسلہ میں غریب صارفین کو سولر سسٹم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے پنجاب بھر کی عوام استفادہ حاصل کر ے گی۔