قائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: جے یو آئی

بدھ 24 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہقائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، قائد جمعیت نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنی زندگی صرف کی انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،رابطہ عالم اسلام کا انہیں اپنی مرکزی مجلس عاملہ کا رکن مقررکرنا جمعیت اور پاکستان کیلئے اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو رابطہ عالم اسلام کے رکن مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوے کہاں کہ عالم اسلام کے عظیم رہنما کی کارکردگی کا ادراک اب ہر ایک کو ہوچکا ہے اس وقت جب وطن عزیز مشکل اوقات سے گرز رہا تھا جمعیت علما اسلام نے فرنٹ لائن میں خدمات انجام دیں جس کے نتجے میں بیش بہا نقصانات کا سامنا کرنا ہڑا لیکن قائد جمعیت نے مستحکم رہیں کسی بھی نتیجے کی پرا کئے بغیر اپنے موقف پر ڈٹے رہیں حالیہ الیکشن میں جمعیت علما اسلام کے ساتھ بدترین دھاندلی کی گئی جس کا مثال ماضی میں نہیں ملتی جے یوآئی نے اپنی تحریک کاآغاز کردیا ہے جب تک عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا ہے ان شا ء اللہ ہماری یہ تحریک بتدریج بڑھتی جائے گی۔