پاکستان اوردیگر ترقی پذیر ممالک چین کا اسمارٹ زرعی ماحولیاتی نظام اپنا سکتے ہیں ، زرعی ماہر

بدھ 24 اپریل 2024 22:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) چین نے زرعی شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے ، پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک چین سے سیکھ سکتے ہیں ،چینی ماہرین پاکستانی کاشتکاروں اور زرعی محققین کے ساتھ ملکر گرمی اور خشک سالی کیخلاف مزاحم اقسام تیار کر کر رہے ہیں، پاکستانی کسانوں کو جدید ترین زرعی طریقوں کی تربیت دی جا رہی ہے، اس سے وہ آزادانہ طور پر ان تکنیکوں کو لاگو کر سکیں گے اور اپنی پیداوار کو بہتر بنا سکیں گے۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق چین کا زرعی ماحولیاتی نظام اس بات کی ایک اہم مثال ہے کہ ہم ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ زرعی پیداوار کو کس طرح متوازن کرسکتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار زراعت کے ماہر پاکستانی ڈاکٹر عدنان ارشد نے کہا کہ چین نے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس نے متعدد جدید تکنیک اور حکمت عملی تیار کی ہے جو پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں بھی نقل کی جاسکتی ہیں۔