گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر ہے، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

بدھ 24 اپریل 2024 22:22

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنررحیم یارخان خرم پرویز کی زیر صدارت ضلع میں گندم خریداری مہم 2024ء کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) احمد رضا بٹ، اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر، محکمہ خوراک، فلور ملز اور انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہاکہ حکومت پنجاب نے چھوٹے کاشتکاروں کو تحفظ اور مارکیٹ ریٹ کو مستحکم رکھنے کے لئے گندم کی امدادی قیمت3900روپے مقرر کی ہے تاکہ کاشتکار اپنی گندم کو بہتر نرخوں میں فروخت کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ ایکڑیااس کی کم زمین کے زمیندار اپنی گندم حکومتی نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی آن لائن(باردانہ ایپ) پر براہ راست یا نزدیکی گندم خریداری مراکز پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جہاں محکمہ خوراک کا عملہ زمینداروں کو مکمل رہنمائی فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آن لائن رجسٹریشن کا مقصد گندم خریداری کے عمل کو مکمل شفاف رکھنا ہے تاکہ حق داروں کو ان کا حق مل سکے۔\378

متعلقہ عنوان :