جہلم ،جرم ثابت ہونے مجرم کو عمرقیداور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سنا ئی گئی

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے باعث جج ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادنخان شفقت شہباز نے قتل کے مقدمہ نمبر 79بجرم 302/109/34 ت پ تھانہ جلالپور شریف کا فیصلہ سنا دیا، مجرم علی اکبر نے سال 2022میں مقتول شبیرحسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا تھا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، مجرم علی اکبر کو قتل کے جرم میں عمر قید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او جہلم نے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیاہے۔