سانگلہ ہل،جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے والد اور ماموں کو قتل

40سالہ والد ساجد ایڈووکیٹ ،35سالہ ماموں وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،ملزم فرار

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) تھانہ سٹی کے علاقہ واربرٹن بائی پاس پر بیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے والد اور ماموں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ واربرٹن بائی پاس پر بیٹے ملزم زین نے کار میں سوار والد ساجد ایڈووکیٹ اور ماموں محمد وقاص کی کار کو روک کر ان پر اندہ دھند فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 40سالہ والد ساجد ایڈووکیٹ اور 35سالہ ماموں وقاص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم زین دونوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی میں ہی فرار ہو گیا ۔ ریسکیو 1122نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ جائیداد کا تنازعہ لگتا ہے مزید تحقیقات کے بعد ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔