eوزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی ہدایات

Mپشاور ڈویژن میں غیر قانونی،غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، غیر قانونی،غیر معیاری اور کم گیج پٹرول پمپس کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

!پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی ہدایات پشاور ڈویژن میں غیر قانونی،غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، غیر قانونی،غیر معیاری اور کم گیج پٹرول پمپس کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم،غیر قانونی LPG گیس کی خرید و فروخت بند کرنے اور غیر محفوظ طریقوں سے لگائے جانے والے LGP کٹس والے گاڑیوں کو تحویل میں لینے کا فیصلہ، غیر قانونی اور خطرناک طریقوں سے سی این جی اور پٹرول گاڑیوں کو LPG پر منتقل کرنے والے مکینکس کو گرفتار کرنے اور ورکشاپس کو سیل کرنے کا فیصلہ، شہری علاقوں میں غیر قانونی اور خطرے کا باعث بننے والے LPG کا کاروبار بند کیا جائے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود ضلعی انتظامیہ، محکمہ انڈسٹری، محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، محکمہ پٹرولیم،پولیس،محکمہ لیبر پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل ایک مہینے کی ڈیڈ لائن پر تمام اہداف حاصل کرنے کا حکم اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور کی جانب سے موصول ہدایات کی روشنی میں منعقدہ اجلاس میں پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،محکمہ پٹرولیم،محکمہ انڈسٹریز، محکمہ لیبر اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں غیر قانونی،غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت روکھنے،غیر قانونی پٹرول پمپس بند کرنے،ایرانی پٹرول فروخت کرنے والے،غیر معیاری اور کم گیج پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کو موبائل لیبارٹری کے ذریعے پٹرول کا معیاری اور گیج چیک کرنے اور موقع پر ہی پٹرول پمپس کو سیل کر کے مالکان کو براہ راست جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اس علاوہ غیر قانونی اور خطرناک طریقوں سے پٹرول اور سی این جی سے LPG پر منتقل کئے گئے گاڑیوں کو تحویل میں لیکر اس ملوث مکینکس کو بھی گرفتار کرنے اور ورکشاپس کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں خطرناک طریقوں سے گیس کی منتقلی پر پابندی عائد کر کے شہری علاقوں میں ملوث دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے احکامات پر پورا پورا عمل درآمد کرنے اور اس سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ طلب کر لی