خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برادری کا معاملہ

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اپیل تیار کرلی

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برادری کا معاملہ پرخیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اپیل تیار کرلی ۔اپیل ایڈووکیٹ جنرل اور لیگل ٹیم کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اپیل ایڈووکیٹ جنرل اور لیگل ٹیم کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے ۔

دستاویز کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اپیل کی تیاری اور حکومت کی جانب سے جمع کرنے کے لیے کابینہ اراکین سے منظوری لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کابینہ اراکین سے منظوری محکمہ قانون نے لی ۔ مخصوص نشستوں پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں اپیل 3 نکات کو بنیاد بنا کر دائر کیا جائے گا ۔ پشاور ہائیکورٹ کے مختصر اور تفصیلی فیصلہ میں تضاد ہے ۔ گورنر کا اسمبلی اجلاس طلب کرنا کابینہ اور حکومتی معاملات میں مداخلت ہے ۔عدالت ایک جگہ اسمبلی اجلاس کو گورنر کا اختیارر نہیں قرار دے رہا۔دوسری جگہ حکومت کو اسمبلی اجلاس 14 روز کے اندر طلب کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔۔کابینہ اراکین کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں کل یا پرسوں اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔