خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش اور چند ایک مقامات پر ڑالہ باری کا امکان

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش اور چند ایک مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور ، مردان ، ہری پور ، صوابی ، ایبٹ آباد،چترال ، دیر ، مالاکنڈ ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، بٹگرام ، تورغر ،: کوہاٹ ، مانسہرہ ، بنوں ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، باجوڑ ، مہمند،خیبر ، کرم اور شمالی و جنوبی وزیر ستان میںگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور چند ایک مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے ۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت چترال اور پارا چنار میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔