Live Updates

ی*وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر کا دمہ کے انہیلرز کی قلت پر فوری نوٹس

Mکمپنیوں کے نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا انہیلرز کی قلت کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی جائے، ڈرگ کنٹرول ونگ کو ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر دمہ کے علاج کی ادویات کی قلت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وینٹولین انہیلرز کی قلت ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کے لئے کمپنیوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے نمائندوں کو طلب کرلیا۔صوبائی وزیر صحت نے ڈرگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی کہ ادویات اور وینٹولین انہیلرز کی قلت کے ذمہ داران کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔

پنجاب بھر میں ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ ڈرگ کنٹرول ونگ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ لائیف سیونگ ڈرگز کی قلت کو دور کیا جاسکے۔ذخیرہ اندوزی اور قلت پیدا کرنے والا مافیا کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کے دوران بورڈ کے معاملات، ورکنگ اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتی ہوئے جاری کیں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری قلندر خان، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی اور سیکرٹری پی کیو سی بی ڈاکٹر منور حیات نے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے ہدایت کی کہ جعلی ادویات کی حوالہ سے ڈرگ انسپکٹرز اور پی کیو سی بی میں زیر التوا کیسز جلد نمٹائے جائیں۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر صحت کے دونوں محکموں کے سینٹرل ویئر ہاؤسز میں 3,28,165 وینٹولین انہیلر دستیاب ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ویئر ہاؤس میں 1,42,740 انہیلر جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے پاس 1,85,425 انہیلرز دستیاب ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات