امریکی ریاست ایریزونا میں سڑک حادثے میں دو بھارتی طالب علم ہلاک

بدھ 24 اپریل 2024 22:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) امریکی ریاست ایریزونا میں سڑک حادثے میں دو بھارتی طلباء ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں بھارتی طلباء ایریزونا میں جھیل پلیزنٹ کے قریب دوکاروں کے درمیان تصادم میں ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں نویش مکا اور گوتم پارسی شامل ہیں دونوں کی عمر 19سال تھی۔ یہ حادثہ کیسل ہاٹ اسپرنگس روڈ پر ، اسٹیٹ روٹ 74 کے شمال میں پیش آیا۔حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔