ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

جمعرات 25 اپریل 2024 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن کے لئے مختلف شہروں میں دفعہ 144نافذ کی، حکومت کا دفعہ 144نافذ کرنے کا عمل غیرقانونی قرار دیا جائے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نئی درخواست ہے کہ کیس کو 2 رکنی بنچ کے لئے منظور کیا جائے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیتا ہوں، آ کر بحث کر لیں، عدالت نے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔