جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں واہڈیاں میلہ30 اپریل کو منعقد ہوگا

جمعرات 25 اپریل 2024 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے زیر اہتمام ثقافتی روایات سے ہم آہنگ واہڈیاں میلہ30 اپریل کو منعقد ہوگا،جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ہوں گے ۔ ٹور ازم کلب سینئر ٹیوٹر آفس ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کی جانب سے ڈی گراؤنڈ زرعی یونیورسٹی میں میلے کی افتتاحی تقریب صبح 10بجے منعقد ہو گی اور گندم کی کٹائی کے آغاز کے حوالے سے بیساکھی میلہ کی روایات کو جاری رکھتے ہوئے یہ پروگرام رات 12بجے تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر دلیہ، سوجی کا حلوہ،سو یاں،بکلیاں،شیر مال،پوری، نان،پٹھورا،پراٹھے،پتلی تماشہ،ثقافتی لباسوں کا مقابلہ، میجک شو،کلچرل شو،دستکاریوں،گندم کی اقسام،جدید و روایتی کاشتکاری آلات، ستو کا شربت،سردائی،گھوٹا،کچی لسی بھی ایونٹ کی رونق کو دوبالا کرنے کا حصہ ہو ں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ کی ثقافتی روایات اور پنجاب کی تاریخ کے حوالے سے منعقد ہ بیساکھی وا ہڈیاں میلہ میں فیملیز،ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ کے علاوہ سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔ایونٹ کے آرگنائزر ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ واہڈیاں میلہ کے شاندار انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :