اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ سیالکوٹ کاپیسٹی سائیڈزلائسنس کےلیے قائم تربیتی سینٹر کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 14:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت(پلانٹ پروٹیکشن ) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نےپیسٹی سائیڈز لائسنس کے حصول کے لیے قائم تربیتی سینٹر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہ دورے کا مقصدنئے اور تجدیدی لائسنس کے حصول کے لیے قائم ٹریننگ اور تربیتی کیمپ کا جائزہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن ) سیالکوٹ کی جانب سے زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے ڈیلر حضرات کے لئے نئے لائسنس کے حصول کے لیے ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ تربیت پیسٹی سائیڈزڈیلرز اور کسانوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔اس موقع پر انہوں نے تربیتی پروگرام میں شامل ڈیلرز کو زرعی کاروبار سے متعلق اور مختلف اصلاحات بارے لیکچر دیا اور زرعی ادویات کے کاروبار کے لیے بنیادی چیزوں سے آگاہی فراہم کی ۔انہوں نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :