یوای ٹی پشاورمیں بائیو گیس ٹیکنالوجی کے موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2024 17:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکے یو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیزان انرجی (یو ایس پی سی اے ایس-ای) کے زیر اہتمام بائیو گیس ٹیکنالوجیزکے موضوع پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔کانفرنس کا مقصد بائیو گیس استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا اور پاکستان میں بائیو گیس ٹیکنالوجی کو اپنانے کے فروغ کے لیے حکومت، نجی اداروں اور کمیونٹیز کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر وائس چانسلریو ای ٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیے ۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے محققین پائیدار توانائی کے طریقوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں بائیو گیس ٹیکنالوجی نہ صرف توانائی کی طلب کو پورا کرنے بلکہ قدرتی وسائل کی بچت میں بھی مفید ہے۔

۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور بائیو گیس ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی پیدا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے یہ کانفرنس بائیو گیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر بات کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے۔مقررین میں ڈاکٹر عبدالستار نظامی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ،سی ای اوریوگرین لاہور میاں عارف،آپریشنز منیجر ڈبلیو ایس ایس پی ،پین کے کنسٹریکشن کے انجینئر مسعود احمد ،سینئر ایگریکلچرل انجینئر محمود احمد،محکمہ زراعت میرپور آزاد کشمیر اورمحمد صدیق اور دیگر نے بائیو گیس کے مختلف پہلووں پر بات کی۔

کانفرنس میں ڈاکٹر ذوہیب الرحمان آفریدی کے زیر انتظام ایک پینل ڈسکشن بھی کی گئی، جس میں خیبرپختونخوا میں بائیو گیس ٹیکنالوجی کو فروغ کے لیے حکومت، صنعت اور کمیونٹیز کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی۔ کانفر س میں پروفیسر ڈاکٹر سید وقار شاہ ،ڈین فکلٹی آف الیکٹر یکل اور کمپیوٹر انجینئر نگ ، ڈاکٹر عدنا ن داوٗد,ڈائر یکٹریو ایس پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیزان انرجی (یو ایس پی سی اے ایس-ای) اور ڈاکٹر نصرومن اللہ, ڈائریکٹراو (آرآئی سی) کے علاوہ سینئر فکلٹی اور سٹوڈنٹس کی بڑ ی تعداد نے بھی شر کت کی۔