سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جمعرات 25 اپریل 2024 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور کی سیشن عدالت میں بجلی چوری کے369 ملزمان کو بارہ لاکھ تیرہ ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ دس سیشن عدالتوں میں 3540 چالان زیر سماعت ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق پولیس کی طرف سے بجلی چوری کے 30 ہزار سات سو چالان جمع کرانے پر ساڑھے سترہ ہزار چالان عدالتوں میں سماعت کے لیے بھجوا دیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سیشن کورٹ میں بجلی چوری کے چالانوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن ججوں کی دس عدالتیں بجلی چوری کے کیسز کی سماعت کے لیے مخصوص کر دیں۔

پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر بجلی چوری کے کیسز میں ترجیحی بنیادوں پر ملزمان کے خلاف چالان تیار کرکے عدالتوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔