Live Updates

بجلی چوری روک تھام اور میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 25 اپریل 2024 18:41

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ،ڈسٹرکٹ پولیس اور میپکو نے بجلی چوری روک تھام اور میپکو نادہندگان کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں قائم کی گئی کمیٹی نے سرجوڑ لئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ضلعی انسداد بجلی چوری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او رانا عمر فاروق، اے ڈی سی جی اعتزاز انجم ،میپکو افسران اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے شرکت کی-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ،پولیس،میپکو ٹیمیں ضلع میں مشترکہ کریک ڈائون کرینگی-ڈپٹی کمشنر نے اپنےخطاب میں کہا کہ بجلی چور کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتےقانون کے شکنجے میں لاکر تمام واجبات لینگے-ڈی پی او کا کینا تھاکہ بجلی چوروں کیخلاف فوری مقدمہ کے اندراج کی ہدایت کردی ہے-قومی کاز کی تکمیل کیلئے پولیس انتظامیہ اور پولیس سے ہر ممکن تعاون کریگی-اس موقع پر میپکو افسران کی جانب سے ڈی سی ڈی پی او کو بریفنگ دی گئی۔

\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات