جیکب آباد کا اسکول ٹیچر اپنے پولیس اہلکار بیٹے سمیت اغوا، ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی کی ویڈیو جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جیکب آباد کا اسکول ٹیچر اپنے پولیس اہلکار بیٹے سمیت اغوا، ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی کی ویڈیو جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ائیرپورٹ روڈ کے رہائشی پرائمری اسکول ٹیچر سہیل احمد بروہی اپنے بیٹے جیل پولیس کے اہلکار حذیفا سمیت شکارپور سے فیضو لاڑو جاتے ہوئے غائب ہوگئے اور ایک دن کے بعد ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں مغوی حذیفا کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اور وہ اپنی بازیابی کی اپیل کررہا ہے، اس سلسلے میں مغوی سہیل بروہی کے بھائی اقبال بروہی نے بتایا کہ میرا بھائی اور بھتیجا شکارپور سے فیضو لاڑو جارہے تھے کہ غائب ہوگئے ہمیں ڈاکوؤں کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی البتہ ویڈیو سامنے آئی ہے۔