جب تک ڈاکوؤں کے سہولت کار سرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک امن کا قیام مشکل نظر آرہا ہے،اے جی انصاری

جمعرات 25 اپریل 2024 18:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے جب تک ڈاکوؤں کے سہولت کار سرداروں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک امن کا قیام مشکل نظر آرہا ہے، سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا انہوں نے 2مئی کو کراچی میں ہونے والی عظیم الشان عوامی اسمبلی جلسے کی کامیابی کے لیے کریم بخش، مولاداد، گوٹھ شادمان، چاکر خان جکھرانی اور دیگر شہروں اور گائوں میں عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا جے یو آئی کا عوامی اسمبلی جلسہ فراڈ الیکشن ، قبلہ اول کے تحفظ، ختم نبوت کی چوکیداری اور سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف مزار قائد کراچی میں ہور رہا ہے جس میں مولانا فضل الرحمن اہم خطاب کرینگے، انہوں نے کہا کہ سرداری نظام ہی سندھ میں ڈاکوؤں کا سہولت کار بنا ہوا ہے بدامنی اور دیگر کرائم میں انتظامیہ، سردار اور حکومت میں بیٹھیلوگ ملوث ہیں ڈاکو راج نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے ان کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔