صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات

جمعرات 25 اپریل 2024 19:46

صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
ِ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں آسٹریلیا ء کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات،آسٹریلیاء کے ہائی کمشنر نے صدر مملکت کو پاکستان -آسٹریلیاء تعلقات کی موجود سطح بارے آگاہ کیا،صدر مملکت کا کان کنی اور معدنیا ت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں زراعت، زرعی آلات اور دیگر آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے پاکستان اور آسٹریلیاء کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں پاکستان اور آسٹریلیائ تعلیم ، دفاع اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔