بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت

جمعرات 25 اپریل 2024 19:50

بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی ، پرویز الٰہی ، علی نواز اعوان و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو سزا مل جائے نہیں تو بری کردیا جائے۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسارکیا پرویز الہیٰ کے حوالے سے جیل کی طرف سے کوئی رپورٹ آئی ہے۔ عدالتی عملہ نے بتایا جیل سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا اس مقدمے میں 172 ملزمان ہیں، ٹرائل جلد ختم ہو جانا چاہیے جو ملزمان شروع سے حاضر ہورہے ہیں ان کی حد تک عدالت حاضری ختم کر دیتی، جو حاضر نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

ان کا کیس الگ کردیتے کورٹ نمبر ایک کا چارج ہوتا تو اس کیس کا ٹرائل ایک ہفتے میں ختم کر دیتے۔ اگر ملزمان نے جرم کیا ہے تو سزا مل جائے نہیں تو بری کردیا جائے وکیل صفائی سردار مصروف نے عدالت کو بتایا اس مقدمے میں ملزمان سے برآمد موبائل فونز کی سپرداری کی درخواست منظور ہونے کے باوجود مہنگے موبائل فونز نہیں دیے گئے۔ عدالت نے تفتیشی کواس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئیکیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔