صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرراری نے محکمہ بلڈرنگ کے منصوبوں کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرراری نے محکمہ بلڈرنگ کے منصوبوں کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے کام کی سست رفتار ی پر برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزراء سکریٹریٹ کراچی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام کی کوالٹی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

نیز صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے زیر تعمیر اینٹی کرپشن کمپلیکس کا بھی دورہ کیا انہوں نے ججز فلیٹس، آفیسرز اور اسٹاف کے لئے بننے والوں نئے رہائشی فلیٹس کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ وقت پر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھکیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز نے نیو وزیر اعلی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور کام کوالٹی کو دیکھا۔ اس موقع پر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسران نے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے ہدایات جاری کیں کہ کراچی میں جاری منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں۔#