سیاستدان دشمنی کی آگ نہیں بڑھاتے گفت و شنید فروغ کے اسباب پیدا کرتے ہیں مظبوط ریاست اور مستحکم معیشت کیلئے سیاسی استحکام لازم ہیں،نیئر بخاری

جمعرات 25 اپریل 2024 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) سیاستدان دشمنی کی آگ نہیں بڑھاتے گفت و شنید فروغ کے اسباب پیدا کرتے ہیں مظبوط ریاست اور مستحکم معیشت کیلئے سیاسی استحکام لازم ہیں پیپلز پارٹی کی ملکی و قومی مفاد اور جمہوریت کیلئے سیاسی مخالفین سے ڈائیلاگ کی تاریخ ہے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخآری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل مکین قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے آنا پرستی اور خود پرستی کے خول کو اتار پھینکنے کا یقین دلائے۔

حب الوطنی کا تقاضا اور قومی فریضہ وزمہ داری ہے کہ ریاست دشمنی اور تقسیم انتشار وخلفشار سے گریز کیا جائیآئین کے محور و مرکز پارلیمان کی تکریم و توقیر کے زریعے سیاستدانوں کو اپنے قد میں اضافہ کا باعث بننا چاہئے پارلیمان میں تضحیک و توہین طرز عمل حق نمائندگی کی نفی کے مترادف ہے نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت بنانے کیلئے اکثریتی پارلیمانی پارٹیوں کو آئینی حق استعمال کا موقع فراہم کیاپیپلز پارٹی پارلیمانی نظام تسلسل کی خ ن لیگ حکومت کو حمایت دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کا ن لیگ حمایت پارلیمانی نظام کو مظبوط کرنے کا آئینی حل ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیپیپلز پارٹی دور میں گندم امدادی قیمت اضافے کا ثمرہے کہ آج ملک گندم میں خود کفیل ہے،معیشت کو سدھارنے قرضوں سے نجات کیلئے زراعت ترجیع اولین بنائی جائے۔نیر بخآری نے کہا ہے کہ بمپر گندم پیداوار سے ملکی خزانے کی بچت کے فوائد کسان کاشتکار تک پہنچنے چاہیں۔