بنوں،امن وامان کی ابتر صورتحال پولیو مانیٹرنگ افسران کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ گاڑی میں سوار افراد بال بال بچ گئے

جمعرات 25 اپریل 2024 22:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) امن وامان کی ابتر صورتحال پولیو مانیٹرنگ افسران کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ گاڑی میں سوار افراد بال بال بچ گئے گاڑی کے مین شیشیوںکو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق تھانہ بکا خیل کی حدود میں واقع ٹوچی پل کے قریب پولیو افسران کی گاڑی جارہی تھی جس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سواراہلکار محفوظ رہے جبکہ گاڑی کے مین اور سائیڈ شیشوں کو نقصان پہنچا ہے ریجنل پولیس آفیسر بنوں ڈویژن قاسم علی خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں ایک ڈاکٹر فرحان اور ڈرائیور سلیم سوار تھے جوکہ مانیٹرنگ کے سلسلے میں علاقہ میں گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری کو روانہ کردیا جنہوں نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے تاہم اخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی