Live Updates

گوجرانوالہ ایکسپریس وے پنجاب کی سب سے زیادہ سرسبزایکسپریس وے ہوگی،صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات

جمعرات 25 اپریل 2024 22:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کاجائزہ لینے کیلئے گوجرانوالہ ایکسپریس وے پہنچ گئے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوسہیل اشرف اورپروجیکٹ کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمدبھرتھ نے گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کامعائنہ کیا،ایکسپریس وے کے دونوں اطراف درخت لگانے کاعمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیرتعمیرات مواصلات ملک صہیب احمدبھرتھ نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے پنجاب کی سب سے زیادہ سرسبزایکسپریس وے ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق دونوں اطراف درخت لگانے کا کام جاری ہے۔ گوجرانوالہ ایکسپریس وے کی تعمیر سے لاہور تا گوجرانوالہ کا سفر 45 منٹ کا ہوجائے گا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ گوجرانوالہ تا کوٹ سخی سرور انٹرچینج 74 کلومیٹر ایکسپریس وے پر اسفالٹ کا کام بھی جاری ہے۔گوجرانوالہ کو حافظ آباد اورلاہور اسلام آباد موٹر وے سے ملایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوم الناس کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات