گیس چوری کریک ڈائون جاری ،مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2کروڑ 18لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

جمعرات 25 اپریل 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 654گیس کنکشن منقطع کر دیئے جبکہ 2کروڑ 18لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشن منقطع کیے ،مزید ٹیم نے 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 84گیس کنکشن منقطع کیے اور 29لاکھ 30ہزارکے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 8گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔

ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع کیا گیا اور 50ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8گیس کنکشن منقطع جبکہ 1لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114گیس کنکشن منقطع کیے گئے ،1کروڑ 86لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 19ایف آئی آرز بھی درج کی گئی۔