ایوان بالا میں اراکین کاملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ایوان بالا میں اراکین نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہی.

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ اس ملک میں وہی آئین ہے کبھی وہ شکوہ sکرتے ہیں اور کبھی انہوں نے کہا کہ کہ ہمیںایک دوسرے کے ساتھ دست و گربیاں ہونے کی بجائے بات جیت سے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ یہاں پر اپنے صوبوں کی بات کے بغیر قانون سازی ہونی چاہیے تھی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے حالات دیکھے کیا ہیںکسی کی نیت نہیں ہے عدالت ہو میڈیا ہو یا کوئی بھی ہو عوام کو ریلیف دینے کی نیت ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جس کو جو منڈییت ملا ہے آئیے سب مل کر کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی پر کسی نے بات نہیں کی انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب آیا 4 سال پہلے سب گئے فوٹو سیشن کیا لیکن کام کسی نے نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے صرف باتیں کرنا کافی نہیں ہے سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بجٹ کے لئے جتنی سفارشات دی وہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئی ہم عوام کی بات کرتے ہیں اور ہمارے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ قرضے لے کر 275ارب روپے دیئے گئے مگر اس میں اسی ارب کی کرپشن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اس پر رولنگ دیں… اعجاز خان