ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ مسعود مختار

تمام ای ٹی اوز کو فیلڈ میں خود جانا ہوگا، ضلع خوشاب اور ضلع بھکر کی ریکوری کو مانیٹر کیاجائے گا‘ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ْ

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سیکرٹری ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب مسعود مختار نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،تمام ای ٹی اوز کو فیلڈ میں خود جانا ہوگا، ضلع خوشاب اور ضلع بھکر کی ریکوری کو مانیٹر کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژنل ہیڈکواٹر دفتر کے اچانک دورے کے دوران گفتکو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ملنے والے ریکوری ٹارگٹ ہر حال میں 100 فیصد تک پورے کرنے کیلئے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور تمام اضلاع کے ای ٹی او صاحبان کو واضح ہدایت جاری کر دی ہیں۔ مئی میں تمام اضلاع پر اپنے اپنے ٹارگٹ کی 85 فیصد ریکوری کرنا لازم ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ جن اضلاع کی اب تک ریکوری ٹارگٹ کے مطابق نہیں ہے انکے ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ھدایت کی ہیکہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ای ٹی اوز کی ریکوری روزانہ کی بنیادوں کو خود مانیٹر کریں۔

سیکرٹری ایکسائز نے کہاکہ صوبے بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف جنرل ہولڈاپ کو مؤثر کیا جا رہا ہے تاکہ ریکوری ٹارگٹ بروقت مکمل کیا جائے سکے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز مشتاق فریدی نے جولائی سے ابتک کی محکمانہ ریکوری بارے بتایا کہ چاروں اضلاع سیابتک 85 کروڑ 98 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا سے 49 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد, ضلع خوشاب سے 16 کروڑ 62 لاکھ روپی,ضلع میانوالی سے 11 کروڑ 64 لاکھ روپے اور ضلع بھکر سے 8 کروڑ 47 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد وصولی کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر ای ٹی او راؤ کنورافتخار حسین نے انہیں دفتر میں وزیٹرز روم کا معائنہ کروایا جس پر سیکرٹری پنجاب نے آویزاں کئے جانے والے تمام بورڈز کو اردو میں تحریر کرکے لگانے کا حکم دیا۔سیکرٹری نے بہترین ریکوری پر انسپکٹران ملک طارق اعوان، مہر قادر یار لک، ابوبکر کلو اور لیڈی انسپکٹر آکاش مبین کو شاباش دی جبکہ ہدف سے کم ریکوری والے افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدائت کی۔

متعلقہ عنوان :