چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں

عامر ، عماد ، زمان اور فخر کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا

جمعرات 25 اپریل 2024 20:20

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹونٹی میں چار تبدیلیاں کی گئیں ۔فخر زمان، زمان خان ،محمد عامر اور عماد وسیم کو پلئینگ الیون میں شامل کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

محمد رضوان، عرفان نیازی،انجرڈ ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا۔پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، صائم ایوب، عثمان خان ، فخر زمان ، افتخار احمد، شاداب خان ، عماد وسیم ، اسامہ میر ، عباس آفریدی، محمد عامر اور زمان خان پر مشتمل تھی۔