] پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ80پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 71900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو16ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ49.10فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

Tکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ 72ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ80پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 71900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو16ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ49.10فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںاگرچہ کاروباری تیزی سے مارکیٹ 72500پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی تھی تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے مارکیٹ ایک موقع پر71700پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتی دیکھی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کے ایس ای100انڈیکس میں 80.49پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 72051.89پوائنٹس سے گھٹ کر71971.40پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 58.77پوائنٹس کی کمی سے 23749.05پوائنٹس پر آگیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47172.82پوائنٹس سے بڑھ کر47174.95پوائنٹس پر جا پہنچا۔

(جاری ہے)

کاروباری اتار چڑھائو کے باعث رونما ہونیوالی مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب54کروڑ21لاکھ 92ہزار22روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 99کھرب69ارب11کروڑ87لاکھ1ہزار406روپے سے گھٹ کر99کھرب52ارب 57کروڑ65لاکھ9ہزار384روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 27ارب روپے مالیت کے 79کروڑ85لاکھ27ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو24ارب روپے مالیت کی59کروڑ94لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 389کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،191میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ11کروڑ96لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام7کروڑ99لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ4کروڑ42لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک3کروڑ35لاکھ اور فوجی فوڈز لمیٹڈ3کروڑ1لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ہلمارک کمپنی لمیٹڈ کے بھائو میں74.31روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1072.52روپے ہو گئی اسی طرح28.33روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی 2829.10روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز لمیٹڈ کے بھائو میں372.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت20255.00روپے ہو گئی اسی طرح 79.34روپے کی کمی سے سیفایئر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1186.03روپے پر آ گئی ۔#