سوپور، بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کےد وران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 10:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں سوپور کے علاقے نوپورہ میں محاصر ے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔فوجیوں نے علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی بھی کیا۔ بھارتی فوجیوں نے نوپور ہ میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔