ننکانہ ،ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر کے شہروں سمیت تمام دیہاتوں میں بھی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات جاری
جمعہ 26 اپریل 2024 13:20
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی ہدایات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہروں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں ، متعلقہ محکموں کے افسران ڈپٹی کمشنر کی زیر سرپرستی میں ہمہ وقت صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متحرک رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے افسران کو صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق ضلع بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پودوں اور سڑکوں کے ڈیوائیڈرز پر لگی گھاس کی تراش کا کام جاری ہے اورپودوں کو پانی بھی باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے تمام مشینری و عملہ متحرک ہے اور شہر کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.