کپاس کی فصل کاشتکاروں کےلئے نقد آور فصل ہے،اے ڈی سی جی مظفرگڑھ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ کی زیر صدارت کاٹن کراپ منیجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ا جلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹرمحمد اقبال خان نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور ترقی پسند کاشتکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی محمد یوسف چھینہ نے کہا کہ کپاس کی فصل کاشتکاروں کےلئے ایک نقد آور فصل ہے جو ٹیکسٹایل انڈسٹری میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

کپاس نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے بلکہ اس کو برآمد کرکے ملک کے لئے زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے جو ملکی معیشت میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور کسانوں کو سہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔ \378