نمائشی میچ، اینکرز الیون نے لندن میڈیا الیون کیخلاف 60 رنز سے کامیابی حاصل کرلی

شاندار کارکردگی دکھانے پر کاشف عباسی کو مین آف دی میچ اور محمد مالک کو بہترین بائولر قرار دیا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) لندن میڈیا الیون اور اینکرز الیون کے درمیان کھیلے جانیوالے نمائشی کرکٹ میچ میں نامور اینکرز کاشف عباسی ، حامد میر اور محمد مالک کی شاندار پرفارمنس کے باعث اینکرز الیون نے میچ 60رنز سے جیت لیا۔ اسلام آباد کلب کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد، سابق ڈپٹی میر اسلام آباد ذیشان نقوی، برطانوی میڈیا کے حامد خان، شمائلہ صدیقی سمیت مختلف شعبہ ہاے ے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اینکرز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنائے۔ نامور اینکر کاشف عباسی 58، حامد میر 43، کاشف مجید 30، ذیشان نقوی 19، محمد مالک اور افضل جاوید نے 8، 8رنز بنائے۔

(جاری ہے)

غلام حسین اعوان اور محسن جعفری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لندن میڈیا الیون 9وکٹوں پر 132رنز بناسکی۔ لندن میڈیا الیون کے یاسر عباس 34، شانی خان 31، محسن جعفری 17رنز بنا سکے۔ اینکرز الیون کی طرف سے محمد مالک، عاصم رضا، افضل جاوید نے دو،دو وکٹیں حاصل کی جبکہ حامد میر اور ذیشان نقوی نے ایک ایک آئوٹ کیا۔میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کاشف عباسی کو مین آف دی میچ اور محمد مالک کو بہترین بائولر قرار دیا گیا۔