ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے 29 مئی سے شروع ہونیوالی 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

جمعہ 26 اپریل 2024 15:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے 29 مئی سے شروع ہونیوالی 7 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کو وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر انہیں مستقل معذوری سے تحفط فراہم کریں کیونکہ پولیو سے بچاؤ کا واحد حل ہر مہم کے دوران دو قطرے پلانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس مہم کے دوران 4 لاکھ بچوں کو ضلع بہر میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے مجموعی طور پر فکسڈ، ٹرانزٹ ، موبائل سمیت 1797 ٹیموں کے ذریعے پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کی نگرانی کیلئے 490 یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران موثر سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی جانب سے خدمات سرانجام دی جائینگی۔