سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت

جمعہ 26 اپریل 2024 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ تارکین وطن نے اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 2 روزہ بین الاقوامی آگاہی ورکشاپ میں جمعہ کو شرکت کی اور خصوصی لیکچر دیا۔

(جاری ہے)

26 سے 27 اپریل 2024 کو اسلام آبادمیں اقوام متحدہ کے آفس آف ڈرگ اینڈ کرائم کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بہترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور علاقائی تعاون سے ضروری اقدامات کے حوالے سے شرکا کو آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پرپراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے امتناع غیر قانونی برآمد تارکین وطن ایکٹ، 2018 کے نفاذ پرورکشاپ کے شرکا کوخصوصی آگاہی لیکچر دیا۔