کراچی کے نوجوان میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ

نوجوانوں نے غیر صحتمندانہ طرز زندگی نہ بدلا تو امراض قلب کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوسکتاہے،ماہرین قلب

جمعہ 26 اپریل 2024 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) کراچی کے نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں 25 تا 40 سال کی عمر کے نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی بڑی وجہ فاسٹ فوڈ ، تلی ہوئی اشیا ہیں۔ماہرین امراض قلب نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں نے غیر صحتمندانہ طرز زندگی نہ بدلا تو امراض قلب کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوسکتاہے۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ برائے صحت میں یومیہ کراچی سے کم و بیش 30 مریض ہارٹ اٹیک کے رپورٹ ہونے لگے۔ڈاکٹر طاہر صغیرکے مطابق اسپتال میں یومیہ 3 سے 4 نوجوانوں کی انجیو پلاسٹی کی جا رہی ہے، نوجوانوں کی غیر صحتمندانہ طرز زندگی انہیں عارضہ قلب میں مبتلا کر رہی ہے، فاسٹ فوڈ سمیت تلی ہوئی اشیا کا استعمال صحت قلب کے لیے خطرناک حد تک مضر صحت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر صغیر نے بتایا کہ نوجوانوں میں ایکسرسائز نہ کرنے اور پیدل نہ چلنے کا رحجان ہارٹ اٹیک میں اضافے کی بڑی وجہ ہے، شہری صحتمد غزا کے استعمال اور طرز زندگی میں تبدیلی سے اس مرض سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 24 لاکھ مریضوں کا این آئی سی ڈی میں علاج کیا گیا، اسٹروک پروگرام میں 225 فالج زدہ مریضوں کے دماغ میں اسٹنٹ ڈال کر انکا فالج ختم کیا گیا، 18 چیسٹ پین یونٹ کراچی ، 10 اندرون سندھ میں فعال ہیں جب کہ 9 سیٹلائٹ سینٹر سندھ بھر میں قائم ہیں۔