پشاور، ضلعی انتظامیہ نے اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا

جمعہ 26 اپریل 2024 16:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے ہمراہ اکیڈمی ٹاؤن میں غیرقانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو ہٹا دیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اکیڈمی ٹاؤن کے علاقے سے غیر قانونی ریمپس اور سپیڈ بریکروں کو مشینری کی مدد سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان سپیڈ بریکرز کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور متعدد حادثات بھی ہو چکے ہیں۔موقع پر موجود عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور داد دی۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق پشاور میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں سپیڈ بریکرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دوبارہ سپیڈ بریکرز بنانے والوں کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :