چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع

جمعہ 26 اپریل 2024 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل بروز ہفتہ کو ریلوے سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پنجاب (را)پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر انٹرنیشنل پاور لفٹر چوہدری عمران خالد کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ کے مظابق آج27اپریل کو خواتین اورکل 28اپریل اتوار کو مینز انٹر پنجاب کلب مقابلے ویٹ لفٹنگ ہال ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد ہوں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں پنجاب (را )پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انٹرنیشنل ویٹ لفٹر راشد ندیم بٹ آف گوجرانوالہ اور میڈم مریم عقیل شاہ شامل ہیں ۔مہمان خصوصی ثمین اللہ خان گنڈا پور جنرل منیجر پریزیڈنٹ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ انعامات تقسیم کریں گے۔ کھلاڑیوں کے جسمانی وزن دونوں روز صبح 8تا 9بجے تک ہوں گے۔چمپئن شپ میں ڈیڈ لفٹ اور بینچ پریس ایونٹ میں مقابلے ہوں گے ۔