ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر، اٹارنی جنرل کو نوٹس

جمعہ 26 اپریل 2024 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

عدالتِ عظمی نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی مقرر کر دیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی۔عدالتِ عظمی نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔