Live Updates

مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

جمعہ 26 اپریل 2024 20:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے ہمراہ میٹرو بس آفس صدر کا دورہ کیا۔انہوں نے میٹرو بس سروس راولپنڈی کے انتظامی امور سمیت تمام تر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ میٹرو بس میں سفر کرکے میٹرو ٹریک کا معائنہ بھی کیا۔

صوبائی وزیر نے میٹرو بس میں مسافر کے ساتھ سفر کرکے سفری سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ دورے کا مقصد ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔جڑواں شہر کی میٹرو بس میں روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔میٹرو بس سروس میں 68 بسیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کی تعداد میں اضافے کے لیے جائزہ لیا جارہا ہے۔ میٹرو بس ٹریک کو مکمل طور پر ریپیر کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے میٹرو بس سٹیشنز پر صفائی اور سیکورٹی کے انتظامات سراہا۔\378

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات