ڈی پی او لوئر کوہستان کی خود کش حملے میں شہید ڈرائیور کےسوگواران سے تعزیت

جمعہ 26 اپریل 2024 20:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈی پی او لوئر کوہستان نے خود کش حملے میں شہید ہونے والے ڈرائیور کے گھر جا کر سوگواران سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر محمد عمر بشام خودکش حملے میں شہید ہونے والے پٹن کے رہائشی ڈرائیور محمد ریاض کے گھر گئے جہاں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،اس موقع پر اُن کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل پٹن راجہ خان بھی موجود تھے۔